ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی: ماڈل امتحانی پرچہ کا اجراء

ایس ایس ایل سی: ماڈل امتحانی پرچہ کا اجراء

Sun, 13 Jun 2021 11:09:36    S.O. News Service

بنگلورو،13؍جون (ایس او نیوز) اگلے ماہ جولائی میں منعقد ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان سے متعلق آبجکیٹو ٹائپ پر سوالات کاماڈل پرچہ کرناٹک سکینڈری ایگزا منیشن بورڈ نے جاری کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایس ایل سی بورڈ کی ڈائرکٹر وی سومنگل نے ایس ایس ایل سی کے ماڈل سوالی پرچہ سے متعلق آج تفصیلات جاری کی ہیں۔رواں تعلیمی سال کووڈ کی نذر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایس ایس ایل سی امتحان کے پرچہ کا نمونہ تبدیل کردیاگیا ہے۔مجوزہ امتحان دو دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔ ملٹی پل چوائس سوالات کی بنیاد پر مشتمل یہ امتحان40مارکس پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس امتحان میں تمام کور سبجکٹوں پر ایک پرچہ ہوگا۔دوسرا لینگویجس پر مشتمل ہوگا۔

ایس ایس ایل سی امتحان میں اس مرتبہ حصہ لینے والے طلباء بورڈ کے اس ویب سائٹ سے تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔ (http://sslc.karnatka.gov) اور ماڈل سوالات کا پرچہ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔


Share: